Translate

Monday, 13 May 2024

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

 

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے 

گرین شرٹس کے کپتان کی حیثیت سے بابراعظم نے 78 میچوں میں 45 فتوحات حاصل کر لی ہیں۔
 

 قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بابر اعظم بطور کپتان اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست آگئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز یوگندا کے کپتان برائن مسابا کو حاصل تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔
بابراعظم بطور کپتان اب 77 میچز میں 45 فتوحات کے ساتھ سرفہرست آگئے ہیں ۔ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ 


اس فہرست میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی تھی۔ 


بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی۔ تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس (مہندرا سنگھ) دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے جبکہ چوتھے نمبر پر این مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کا فرض نبھانے کے ساتھ پانچویں نمبر پربراجمان ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Fazlur Rehman hints at conditional meeting with PTI founder

ISLAMABAD: Jamiat Ulema-e-Islam (JUI-F) Chief Maulana Fazlur Rehman revealed that he has not received any formal message from the Pakistan ...