Translate

Friday 17 May 2024

آئی سی سی نے ورلڈکپ 2024 کے 20 وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ورلڈکپ 2024 کے 20 وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا




پاکستان اور انگلینڈ 22 مئی سے 30 مئی تک چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے اپنے 
وارم اپ میچز سے محروم رہیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یکم جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔ 
وارم اَپ میچز کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔  
آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کے ایونٹ میں محض 17 ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی، پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 29 مئی کو فلوریڈا میں انٹرا اسکواڈ میچ میں حصہ لے گی۔

 
ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے وارم اَپ میچزکی تفصیل: 
پیر27 مئی: کینیڈا بمقابلہ نیپال۔
عمان بمقابلہ پاپوا نیوگنی۔
نمیبیا بمقابلہ یوگنڈا۔
منگل 28 مئی: سری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز۔
بنگلہ دیش بمقابلہ امریکا۔
آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیا۔ 
بدھ 29 مئی: جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ۔ 
افغانستان بمقابلہ عمان


جمعرات 30 مئی: نیپال بمقابلہ امریکا۔
اسکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا۔
نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا۔
نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیوگنی۔
ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا۔
جمعہ 31 مئی: آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا۔
اسکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان۔
ہفتہ یکم جون: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت۔


No comments:

Post a Comment

Nine terrorists gunned down in two KP IBOs: ISPR

RAWALPINDI: Security forces during two intelligence-based operations (IBOs) in Khyber Pakhtunkhwa (KP) gunned down nine terrorists, said In...