Translate

Sunday, 12 May 2024

حکومت کی مؤثراقتصادی پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ کیا،وزیرخزانہ

حکومت کی مؤثراقتصادی پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ کیا،وزیرخزانہ


 

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں اور حکومت کی مؤثر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں آج(اتوار) پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات، کرنٹ اکائونٹ اور بجٹ خسارے میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کا تنخواہ دار طبقہ ٹیکس نیٹ کا حصہ ہے تاہم کاروباری برادری کو بھی اس کا حصہ بنانا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو اب سے دستاویزی صورت میں لایا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی سازی ہے تاہم زیادہ تر نجی شعبے کو اس پر عملدرآمد کرانا ہو گا اور اسے ملکی معیشت کو اقتصادی مشکلات سے نجات دلانی ہو گی۔ اُنہوں نے کہا اقتصادی استحکام کے لیے نجکاری کرنا ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور اُس کے ساتھ جلد بات چیت کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

Alvi predicts PTI founder’s release within weeks

PESHAWAR: Former President of Pakistan, Dr. Arif Alvi, has expressed optimism about the impending release of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI...