کچے کے ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ، پولیس کو اغوا کرنے کی کوشش
پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں نے راکٹ حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے زاہد حسین کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں نے راکٹ حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس کے بعد محکمے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حملے کے بعد پولیس افسران نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کچے میں چیک پوسٹوں پر بھاری اسلحہ پہنچانے کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اہم معلوماتی ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر کیسے آیا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صادق آباد کے کچے میں آپریشن کے دوران 4 ڈاکو مارے گئے تھے جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے بدلے میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔
No comments:
Post a Comment